ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
فائل فوٹواسلام آباد:ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،رات کے وقت خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں 60، مالم جبہ 37 اور راولپنڈی میں 25، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم رات کے وقت اسلام آباد،خیبرپختونخوا،پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کا بھی راج جاری ہے،بینظیرآباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔